پشاور ہائیکورٹ؛ ثریا بی بی اور صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت میں 10 دسمبر تک توسیع

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے ڈپٹی سپیکر کے پی ثریا بی بی اور صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت میں 10 دسمبر تک توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: فلپائن: سمندری طوفان 100 سے زائد لوگوں کی جان لے گیا، لاکھوں بے گھر، اموات زیادہ ہونے کا خدشہ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ڈپٹی سپیکر کے پی ثریا بی بی اور صنم جاوید کی درخواستوں پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی
گرفتاری کا خدشہ
وکیل نے کہا کہ درخواستگزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔ صنم جاوید نے مزید کہا کہ میرے خلاف 14 مختلف مقدمات درج ہیں، تمام مقدمات میں مجھے ضمانت ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا
عدالت کا سوال
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ مقدمات کی تفصیلات کیوں فراہم نہیں کی جا رہیں۔
حفاظتی ضمانت میں توسیع
عدالت نے ثریا بی بی اور صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت میں 10 دسمبر تک توسیع کردی۔