پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے تاجر یونین کی درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کو آج ہی طلب کرلیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے تاجر یونین کی درخواست پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آج ہی طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری داخلہ پنجاب کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس: شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے پیش نظر اہم فیصلے
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے تاجر یونین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آج ہی طلب کرلیا۔
دیگر حکام کو طلبی
عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو بھی طلب کرلیا جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ڈویژن بنچ کے بعد کیس کو آج ہی سنیں گے۔