بھارتی سکول کی پہلی جماعت کی سالانہ فیس سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
پرائیویٹ سکولوں کی بڑھتی ہوئی فیس
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں بڑھتی ہوئی فیس والدین کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے جس نے قابل استطاعت اور معیاری تعلیم تک رسائی پر بحث کو جنم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کر دیں
مالی بوجھ اور غیر نصابی سرگرمیاں
بہت سے پرائیویٹ ادارے غیر نصابی سرگرمیوں، کتابوں اور ٹرانسپورٹ کے اضافی چارجز کے ساتھ بہت زیادہ ٹیوشن فیس کا مطالبہ کرتے ہیں جس سے متوسط طبقے کے خاندانوں پر بھاری مالی بوجھ پڑتا ہے۔ یہ خدشات سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی طرف سے اٹھائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوکت یوسفزئی پارٹی قیادت پر پھٹ پڑے، عمران کی رہائی کیلئے موثر اقدامات نہ اٹھانے کا الزام
سوشل میڈیا پر بحث
حال ہی میں ایکس پر ایک اور صارف نے ایک بار پھر اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ متوسط طبقے کے لیے اچھی تعلیم ایک عیش و عشرت کا سامان بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ریما نے نعیمہ بٹ کو بال نہ کٹوانے کا مشورہ دیدیا
فیس شیڈول کی تفصیلات
جے پور کے رہائشی صارف جو اپنی بیٹی کے کلاس 1 میں داخلے پر غور کر رہے ہیں، نے ایک سکول کے فیس شیڈول کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں پورے سال کی کُل فیس 4.27 لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: بارش کے باعث حجرے میں پناہ لینے والوں پر چھت گر گئی، 3افراد جاں بحق
کمائی اور برداشت کی صلاحیت
صارف نے لکھا کہ یہ بھارت میں معیاری تعلیم کی قیمت ہے۔ کیا آپ اسے برداشت کر سکتے ہیں؟ آپ سال میں 20 لاکھ بھی کما لیں، تب بھی نہیں۔
تعلیم کی حقیقت
انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی اگلے سال گریڈ 1 شروع کرے گی اور یہ ان اسکولوں میں سے ایک کی فیس شیڈول ہے جو تعلیم کے بہانے لاکھوں لے رہے ہیں۔








