بھارتی سکول کی پہلی جماعت کی سالانہ فیس سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

پرائیویٹ سکولوں کی بڑھتی ہوئی فیس
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں بڑھتی ہوئی فیس والدین کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے جس نے قابل استطاعت اور معیاری تعلیم تک رسائی پر بحث کو جنم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستی ستون نے پاکستان میں مصنوعی بحران پیدا کیے: احسن اقبال
مالی بوجھ اور غیر نصابی سرگرمیاں
بہت سے پرائیویٹ ادارے غیر نصابی سرگرمیوں، کتابوں اور ٹرانسپورٹ کے اضافی چارجز کے ساتھ بہت زیادہ ٹیوشن فیس کا مطالبہ کرتے ہیں جس سے متوسط طبقے کے خاندانوں پر بھاری مالی بوجھ پڑتا ہے۔ یہ خدشات سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی طرف سے اٹھائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں شریف خاندان کی بریت کیخلاف شہزاد اکبر کی درخواست پر فیصلہ آگیا
سوشل میڈیا پر بحث
حال ہی میں ایکس پر ایک اور صارف نے ایک بار پھر اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ متوسط طبقے کے لیے اچھی تعلیم ایک عیش و عشرت کا سامان بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت
فیس شیڈول کی تفصیلات
جے پور کے رہائشی صارف جو اپنی بیٹی کے کلاس 1 میں داخلے پر غور کر رہے ہیں، نے ایک سکول کے فیس شیڈول کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں پورے سال کی کُل فیس 4.27 لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے کسی خیر کی توقع کرنا خود فریبی ہے: حافظ نعیم الرحمان
کمائی اور برداشت کی صلاحیت
صارف نے لکھا کہ یہ بھارت میں معیاری تعلیم کی قیمت ہے۔ کیا آپ اسے برداشت کر سکتے ہیں؟ آپ سال میں 20 لاکھ بھی کما لیں، تب بھی نہیں۔
تعلیم کی حقیقت
انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی اگلے سال گریڈ 1 شروع کرے گی اور یہ ان اسکولوں میں سے ایک کی فیس شیڈول ہے جو تعلیم کے بہانے لاکھوں لے رہے ہیں۔