پاراچنار سے پشاور جانیوالی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ ،خاتون سمیت 11افراد جاں بحق
فائرنگ کا واقعہ
لوئر کرم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سست ترین ٹرین جو 290 کلومیٹر کا فاصلہ 8 گھنٹے میں طے کرتی ہے، وجہ ایسی کہ آپ بھی سفر کرنا چاہیں گے
مسلح افراد کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لوئر کرم کے علاقے اوچت میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پارا چنار سے پشاور جانے والے قافلے میں شامل گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد
اس فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 11 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ سے 3 خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی میتیں علی زئی ہسپتال پہنچا دی گئیں۔








