پی ایم ایس ٹی پی پاکستان کی جی ڈی پی اور بحری شعبے کی ترقی کے لیے نئے راستے کھولے گا: سربراہ پاک بحریہ

ہندوستان میں میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا قیام
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کا کراچی ایکسپو سینٹر میں انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک کی اسمبلی رکنیت بحال
مہمان خصوصی کی موجودگی
چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
پروجیکٹ کے فوائد
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میری ٹائم سائنسز، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ پی ایم ایس ٹی پی پاکستان کی جی ڈی پی اور بحری شعبے کی ترقی کے لیے نئے راستے کھولے گا۔ یہ پارک پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا میری ٹائم سائنس پارک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر
فروغ دینے والے شعبے
اس پارک کا مقصد بحری ٹیکنالوجیز، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائبر سیکیورٹی، اوشن رینیوایبل انرجی، سی فوڈ پروسیسنگ، جہاز سازی، اور ساحلی سیاحت سمیت متعدد شعبوں کو فروغ دینا ہے۔
تحقیقی اور ترقیاتی مرکز کی اہمیت
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایک جدید تحقیقی اور ترقیاتی مرکز ہے جو پاکستان کے بحری وسائل اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔