سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کہاں پہنچ گئی؟جانیے

سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 125 موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر اضافے سے 2668 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا۔
پاکستان میں قیمتوں کا جائزہ
پاکستان میں سونے کی قیمت میں 3700 روپے اضافہ ہوگیا، جس سے سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 78 ہزار روپے ہو گئی۔
دس گرام سونا 3172 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے کا ہوگیا۔ ایک تولہ چاندی 200 روپے مہنگی ہو کر 3450 روپے کی ہو گئی۔