نازیبا ویڈیوز کس نے وائرل کی تھیں؟ اداکارہ و ماڈل متھیرا نے انکشاف کردیا

متھیرا کا بڑا انکشاف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز کی اداکارہ، ماڈل اور میزبان متھیرا نے اپنی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاالدین میں مزدور کی بیوی سے بااثر افراد کی اجتماعی زیادتی
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
حال ہی میں متھیرا ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلووں پر کھل کر بات کی۔ میزبان نے متھیرا سے نازیبا ویڈیوز کے لیک ہونے سے متعلق سوال کیا، جس پر اداکارہ نے تفصیل سے جواب دیا کہ یہ ویڈیوز کس نے بنائیں اور کیسے لیک ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے شیروں نے جس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں بیٹھ کر بھارتی رافیل مار گرایا اس کی تصویر سامنے آگئی۔
ویڈیوز کا پسِ منظر
متھیرا کا کہنا تھا کہ یہ 2021 کی بات ہے جب ان کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آئیں۔ یہ ویڈیوز جھنگ کے رہائشی نے ایڈٹ کرکے 2 ہزار روپے کے اوسط فروخت کرتا رہا، جس کی وجہ سے یہ ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ متھیرا نے بتایا کہ جب سوشل میڈیا پیجز نے ان ویڈیوز پر خبریں لگائیں تو انہوں نے ان سے جھگڑا کیا کہ کسی کی ذاتی ویڈیو یا تصویر خبر نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سراؤں سے بھتہ طلب کرنے والے ملزمان کی ضمانت خارج
کارروائی کا عمل
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سائبر کرائم سے رابطہ کیا جس کے بعد جھنگ کے مذکورہ شخص کی تفصیلات سامنے آئیں اور اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان کا پاکستان میں حماس کے دفتر کے قیام کا مطالبہ
دیگر متاثرہ لڑکیاں
متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ شخص دیگر لڑکیوں کی بھی نازیبا ویڈیوز فروخت کرتا تھا۔ وہ نہیں جانتی کہ اصل ویڈیوز تھیں یا پھر فیک بنائی گئی تھیں، تاہم لڑکیوں کے لیے یہ وقت بہت مشکل ہوتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس کٹھن دور سے نمٹنے میں آسانی ہوئی کیونکہ ان کے گھر والوں اور دوستوں کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی قانون سازی صدر مملکت کے دستخط کے بغیر مکمل نہیں ہوتی، وزیر قانون
زندگی پر اثرات
متھیرا کے مطابق جب کسی لڑکی کے ساتھ ایسا واقعہ ہوتا ہے تو اس کی زندگی شدید متاثر ہوتی ہے اور وہ اس بھنور میں دھنستی چلی جاتی ہے۔
ڈیپ فیک ویڈیوز کا انکشاف
یاد رہے کہ نجی ویڈیوز کے لیک ہونے کے تازہ رحجان کی زد میں متھیرا بھی آچکی ہیں۔ کچھ دن قبل متھیرا کی نجی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جنہیں اداکارہ نے ڈیپ فیک ویڈیوز قرار دیا تھا۔ متھیرا نے کہا کہ یہ ویڈیوز اے آئی کی مدد سے بنائی گئیں تھیں کیونکہ ان کے جسم پر بہت سے ٹیٹوز موجود تھے، مگر وائرل ویڈیوز میں کوئی ٹیٹو نہیں تھا۔