کیا بابراعظم آئندہ ٹی ٹوینٹی ٹیم میں شامل ہوں گے؟ ہیڈ کوچ نے واضح اعلان کر دیا

عاقب جاوید کا بابر اعظم کی ٹیم میں جگہ پر اظہار خیال

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ  عاقب جاوید نے قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ سینیئر کھلاڑی جیسے کہ بابر اور رضوان کی ٹیم میں ایک اہمیت ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لیے سالوں تک کارکردگی دکھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف سلیکٹر اظہر خان نے کپتانی کے لیے کس کھلاڑی کو بہترین قرار دیا؟ جانیں

بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بابر اعظم اس وقت تمام فارمیٹس میں خراب فارم سے گزر رہے ہیں، حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وہ مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 47 رنز بنا سکے۔اس سیریز میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: مشکلات سے عزم تک: ماسٹر صاحب کی دکان کو نئی زندگی ملنے کی کہانی

سابق کرکٹر باسط علی کا تبصرہ

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بابر کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے گزشتہ دنوں سابق کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اس فارمیٹ میں بابر کا آخری میچ ہو سکتا ہے۔

باسط علی نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کہا کہ عاقب جاوید کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد بابر کا یہ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ہو سکتا ہے کیوں کہ عاقب بابر کے ناقدین میں سے ایک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف  سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

عاقب جاوید کا باسی علی کے دعوے پر ردعمل

عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باسط کے اس دعوے کو مکمل طور پر مسترد کیا اور بابر کی قومی ٹیم کے لیے سالوں کی خدمات کو  یاد دلایا۔عاقب جاوید نے کہا کہ سینیئر کھلاڑی جیسے کہ بابر اور رضوان کی ٹیم میں ایک اہمیت ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لیے سالوں تک کارکردگی دکھائی ہے۔ ہر شخص کی اپنی رائے ہوتی ہے لیکن ہمارا فوکس کسی انفرادی کھلاڑی کو نشانہ بنانے پر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا

پاکستان کرکٹ کی بہتری پر توجہ

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی نے دیکھا کہ بابر نے آخری 3 ون ڈے میچوں میں کیسا کھیلا، جب آپ کوچ یا سلیکٹر بنتے ہیں، تو یہ انفرادی پسند یا ناپسند کی بات نہیں ہوتی، آپ کا مقصد پاکستان کرکٹ کو بہتر بنانا ہوتا ہے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ ہمارا فوکس صرف پاکستان کرکٹ کو بہتر بنانے پر ہے۔

آگے کا لائحہ عمل

اس کے علاوہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ابھی فوکس ون ڈے کرکٹ اور چیمپنز ٹرافی پر ہے ، فخر زمان کے ساتھ فٹنس مسائل ہیں ، حل ہو جائیں گے تو وہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...