پی ٹی آئی نے “الجہاد” کے نعرے لگاکر ثابت کیا یہ ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ ہے: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف "الجہاد الجہاد" کے نعرے لگاکر پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ یہ ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا آج پورا ہوگیا, اسحاق ڈار
جہادی سکواڈ کا قیام
ٹی ٹی پی کے سیاسی ونگ نے "جہادی سکواڈ" بھی قائم کردیا ہے۔ فتنہ پارٹی نے جہادی سکواڈ کو مسلح کیا ہے، یہ سکواڈ اسلحہ، شیلنگ، غلیلوں، کانچ اور ربڑ کی گولیوں سے لیس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چور نے پہلے پوجا پھر چوری کی، دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی
9 مئی کے واقعات
9 مئی کا ماسٹر مائنڈ فیڈریشن کے خلاف ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کو مسلسل مہرے کی طرح استعمال کررہا ہے۔ فتنہ پارٹی کے 90 فیصد لوگ 24 نومبر کے احتجاج کے مخالف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں پر کنٹینر گرنے سے 4 افراد کی جان چلی گئی
بشریٰ بی بی کے رویئے پر تنقید
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بشری بی بی کے آمرانہ اور تحقیر آمیز رویئے سے انکے ارکان اسمبلی میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ علیمہ خان اور شیر افضل مروت نے بھی بشریٰ بی بی کی پارٹی پر قبضے کی کھل کر مخالفت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت سے انکار
پنجاب کے ارکان اسمبلی کا ردعمل
انکے پنجاب کے ارکان اسمبلی کافی سمجھدار ہیں اور انہوں نے بشریٰ کی لیڈرشپ کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اڈیالہ جیل کا قیدی کے پی کے نوجوان کو فیڈریشن کے خلاف مسلسل اکسا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اہلکاروں کی شامت آگئی
نوجوانوں کی تربیت پر خدشات
جن بچوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ، فری کتابیں، مفت ادویات، بائیکس اور جدید سکلز ہونی چاہئیں، فساد گروپ ان کو غلیلیں، پیٹرول بمب اور ڈنڈے دے کر ریاست کے خلاف مسلح کر رہا ہے۔
ریاست کی طاقت کا احساس
ریاست کو کمزور مت سمجھیں، ہمیں جتھوں اور بلوائیوں کا علاج کرنا بڑے اچھے سے آتا ہے۔