ٹیلی ویژن نے دنیا کو گلوبل ویلیج کی شکل دیدی ، معلومات کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے: مریم نواز
ٹیلی ویژن کا عالمی دن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیلی ویژن کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ٹیلی ویژن نے دنیا کو گلوبل ویلیج کی شکل دے دی ہے۔ ٹیلی ویژن معلومات کی فراہمی کا اہم ذریعہ، تعلیم، تفریح اور آگاہی فراہم کرنے کا مؤثر وسیلہ ہے۔ ٹیلی ویژن نے ہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاں برپا کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ اقبال کی دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ کہنے سے گریز کرنے کی درخواست
سماجی مسائل کی آگاہی
انہوں نے کہا کہ ٹیلی ویژن سماجی مسائل کو اجاگر کرنے، عوامی شعور اور معاشرتی ہم آہنگی کا ایک طاقتور میڈیم ہے۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں ٹیلی ویژن نے مثبت معاشرتی تبدیلی کی راہ ہموار کی ہے۔ ٹی وی نے تفریح اور معلومات کو پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
عزم اور مستقبل کی منصوبہ بندی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ٹیلی ویژن اور دیگر میڈیا ذرائع کو ترقی اور عوامی بھلائی کے لیے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں - ٹی وی کے طاقتور میڈیم کو تعلیم وتدریس کے لیے استعمال کرکے مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔