سکولوں میں 5 ہزار نئے کلاس رومز بنانے کی منظوری، موبائل بس لائبریری پراجیکٹ لانچ کرنے پر غور
وزیراعلیٰ مریم نواز کا تعلیمی منصوبوں کا جائزہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے پی ایس آر پی سکولوں میں 5 ہزار نئے کلاس رومز بنانے کی منظوری دے دی۔ طلباء کی لرننگ کیپسٹی بڑھانے کے لئے نئی ماڈرن لیب بھی قائم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سکولوں کی تعمیر و مرمت کے لیے ری والونگ فنڈز قائم کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ طلباء میں مطالعہ کی عادت کے فروغ کے لئے سرکاری سکولوں میں موبائل بس لائبریری پراجیکٹ لانچ کرنے پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس اگر امریکی صدر بن جاتی تو ’’خاتون اول‘‘ کا ٹائٹل ختم لیکن پھر شوہر کو کیا خطاب ملتا؟ دلچسپ خبر.
یونیفارم کی پابندی اور تعلیمی معیار
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں یونیفارم کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں کا معیار اچھے پرائیویٹ سکولوں سے بہتر کرنا ہمارا عزم ہے۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع میں جاری سکول میل پروگرام پر رپورٹ پیش کی گئی۔ آؤٹ آف سکول بچوں کے لئے فارمل لرننگ سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 3527 سکولوں میں 1 کروڑ 32 لاکھ سے زائد ملک پیک تقسیم کیے گئے۔ سکول میل پروگرام شروع ہونے کے بعد 38 ہزار سے زائد نئے طلباء کی انرولمنٹ مکمل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بائبل بیلٹ: جہاں دائیں بازو کے مسیحیوں کا عقیدہ ہے کہ ٹرمپ خدا کا بھیجا ہوا ہے
طلباء کی صحت اور ترقی
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ طلبہ کو دودھ پیک سے متعلق روزانہ ڈیش بورڈ پر رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔ سکول میل پروگرام کے اجراء کے بعد بچوں کے کیلشیم ٹیسٹ بھی لیے جاتے ہیں۔ پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام میں شامل سکولوں میں انرولمنٹ میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی ایس آر پی فیز ون میں شامل 5675 سکولوں میں 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد نئے طلبہ نے داخلہ لیا۔ سپیشل ماینٹرنگ یونٹ نے 60 فیصد نئے داخلوں کی تصدیق کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: “یحییٰ سنوار کے بعد حماس کا نیا سربراہ کون بن سکتا ہے؟”
اساتذہ کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی
بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ پبلک سکول ری آرگنائزیشن کے بعد سکولوں میں اساتذہ کی حاضری میں 164 فیصد اضافہ ہوا۔ ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں پی ایس آر پی فیز ون کے اساتذہ کے سات ٹریننگ سیشن مکمل ہوگئے۔ اساتذہ سمارٹ کلاس ٹیکنالوجی کے ذریعے دور دیہات کے بچوں کو پڑھائیں گے۔ سولر ٹیکنالوجی سے منسلک سمارٹ بورڈ کے ذریعے بچوں کو پڑھایا جائے گا۔ شہروں کے مضافاتی علاقوں میں آؤٹ آف سکول چلڈرن کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ آؤٹ آف سکول چلڈرن کے 95 فیصد والدین بچوں کو پڑھانا چاہتے ہیں۔
تعلیمی پروگرام کی کامیابی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سکول میل پروگرام اور دیگر پراجیکٹ کی کامیابی پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔