وزیر اعلیٰ ہونہار سکالرشپ سکیم میں کتنے طلباء نے اپلائی کیا۔۔؟ اہم تفصیلات جاری

اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب انڈر گریجویٹ ہونہار سکالرشپ سکیم کی لانچنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں سکالرشپ سکیم میں پیش رفت اور لانچنگ کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
درخواستوں کی تعداد
وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ ہونہار سکالرشپ سکیم میں مجموعی طور پر 68 ہزار سے زائد طلباء نے اپلائی کیا۔ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے تقریباً 59 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ اپلائی کرنے والوں میں 60 فیصد تعداد طالبات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ نے ثابت کیا ہے افواج پاکستان، قوم ہر جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں، آرمی چیف
سکالرشپ سکیم کی اہمیت
اس موقع پر وزیر تعلیم نے کہا کہ انڈرگریجویٹ نوجوانوں کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے تاریخ کی سب سے بڑی سکالرشپ سکیم لائی گئی ہے جس میں ہر یونیورسٹی سے نوجوانوں نے درخواست دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جیل میں قید مظفرآباد کا ٹرک ڈرائیور یوسف شاہ انتقال کرگیا
اجلاس میں ہدایات
اجلاس کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درخواستوں کی سکروٹنی ہر صورت میرٹ کی بنیاد پر کی جائے اور کسی طالبعلم سے زیادتی نہ ہونے دی جائے۔ مزید برآں، رانا سکندر حیات نے تمام عمل کی خود مانیٹرنگ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ سکالرشپ سکیم کی لانچنگ کیلئے ہر یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا جائے، اور اس ضمن میں شیڈول مرتب کر کے پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی پیز سے مذاکرات ، ایک اور کمپنی سے معاملات طے پا گئے
تقاریب کی منصوبہ بندی
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ شمالی، جنوبی، وسطی پنجاب کی بڑی یونیورسٹیوں میں لانچنگ تقاریب کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ سکالرشپ سکیم کم آمدن والے گھرانوں کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شاندار اقدام ہے جس سے ہر سال 30 ہزار انڈرگریجویٹ طلباء مستفید ہوں گے۔
یونیورسٹیوں کی شمولیت
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ہونہار سکالرشپ سکیم میں پنجاب و وفاق کی 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلباء نے اپلائی کیا۔