عثمان ڈار کے بیرون ملک جانے کا معاملہ ،ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن کو توہین عدالت کا نوٹس
انسداد دہشتگردی عدالت کا نوٹس
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ڈائریکٹر جنرل امیگریشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے ملزم عثمان ڈار کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے مرکزی ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے، جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان پر تھانہ آر اے بازار میں مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چمکادڑ خاتون کی جیکٹ میں چھپ کر چڑیا گھر سے فرار
ملزم کی غیر موجودگی اور قانونی کارروائی میں تاخیر
"جنگ" کے مطابق نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم عثمان ڈار امریکہ گیا ہوا ہے، بیرون ملک جانے سے کیوں نہیں روکا گیا؟ ہدایات کی گئی تھیں کہ ملزم کے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے اجازت ضروری ہے، ملزم عثمان ڈار کی بیرون ملک روانگی اے ٹی اے کے سیکشن 28 کی خلاف ورزی ہے۔ ملزم عثمان ڈار کی عدم موجودگی کے باعث کیس میں فرد جرم کی کارروائی میں تاخیر ہوئی۔
عدالت کی ہدایات
عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کو 22 نومبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دے دیا، توہین عدالت کا شوکاز نوٹس اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیا۔