کسی اطلاع پر کان نہ دھریں، جہاں جہاں ہیں 24 نومبر کو احتجاج کیلیے باہر نکلیں: علیمہ خان
علیمہ خان کا مؤقف
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر ڈیل کرتے تو اتنے عرصے سے جیل میں نہ ہوتے۔ اڑھائی سال کے عرصے میں بانی پی ٹی آئی پر 200 سے زائد مقدمات بنائے گئے، اور تب سے سن رہے ہیں کہ وہ ڈیل کرنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور آج بھی فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر برقرار
24 نومبر کے احتجاج کی کال
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ 24 نومبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا۔ یہ احتجاج رول آف لاء، عدلیہ کی آزادی، اور تمام سیاسی اسیران کی رہائی کے لیے ہے۔ 24 نومبر کی کال کے بارے میں مختلف بیانات اور ڈکٹیشن دی جا رہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام اور اوورسیز پاکستانیوں سے کہا ہے کہ کسی ایسی اطلاع پر دھیان نہ دیں۔ وہ پاکستان اور بیرون ممالک جہاں بھی ہوں، 24 نومبر کو احتجاج کے لیے باہر آئیں۔
توشہ خانہ 2 کیس کی صورت حال
"جنگ" کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس کے حوالے سے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ 2 میں میرٹ پر درخواست ضمانت منظور کی گئی تھی۔ ہمیں امید تھی کہ تمام مقدمات میں ضمانت ہونے کے بعد انہیں رہا کیا جائے گا۔ مگر گزشتہ رات ایک مضحکہ خیز مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔