اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا
ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: تفتان؛غیرقانونی بیرون ملک جانے کی کوشش میں 33غیرملکی نوجوان گرفتار
احتجاج کی ممانعت
جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، حکومت مروجہ قانون کے خلاف کسی کو احتجاج کی اجازت نہ دے۔ امن و امان قائم کرنے کے لیے حکومت ہر صورت قانون پر عمل کروائے اور قانون کے مطابق ہی فیصلے کرے۔
درخواست کی تفصیلات
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق درخواست تاجروں کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔








