پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کہتے ہیں کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کے لئے پوری طرح تیار ہے، بھارت کو کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس، پنجاب میں 3960 اقلیتی عبادت گاہوں کے سیکیورٹی آڈٹ کا فیصلہ، خصوصی سیل قائم

ورلڈ کپ کی میزبانی اور بھارت کا کردار

انہوں نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 2025 کے ویمنز بلائنڈورلڈکپ میں پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائے گی اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل میں ہم بھارت کی میزبانی کے خلاف اور ایونٹ کو نیوٹرل وینیو پر لے جانے کی تحریک پیش کریں گے تاکہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت کر سکے۔ ہماری بھی اُتنی عزت ہے جتنی بھارت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ون یونٹ کو توڑنے کا مقصد کیا تھا……؟ اب تک متضاد آراء پائی جاتی ہیں، خرابیاں دور کرنے کیلئے بہت کام کیا گیا،ون یونٹ پنجاب کا مطالبہ نہیں تھا

سیاست کا کھیل میں اثر

پبلک نیوز کے مطابق انہوں نے کہاکہ بھارت کو کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہیئے۔ بھارت نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو اگلے سال بھارت میں ہونے والے ویمنز بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی ٹیم نہیں بھیجیں گے اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل میں ایونٹ کو بھارت سے کسی نیوٹرل مقام پر لے جانے کی تحریک پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ادلے کا بدلہ: چالان کرنے پر لیسکو اہلکار نے وارڈن کی بجلی کاٹ دی

ورلڈ کپ کی تیاریوں کا جائزہ

ورلڈکپ کی تیاریوں پر سید سلطان شاہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ورلڈکپ کی تیاری کر رہے تھے اور پاکستان بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کے لئے تیار ہیں، حکومت سمیت تمام سیکورٹی ادارے ہمیں سپورٹ کر رہے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ ایونٹ اچھا رہے گا۔

پاکستان بلائنڈ ٹیم کی کامیابیاں

انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے۔ بھارتی رویے پر چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا کہناتھا کہ 2014 کے بعد سے بھارت کی نئی حکومت آئی اور وہ ہر میدان میں پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ بھارت بڑا معاشی ملک ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی کی خودداری کو ٹھیس پہنچائیں اور کھیل جو کہ پوری دنیا کے لوگوں کو یکجا کرتا ہے اور امن کا پیغام دیتا ہے، اس میں سیاست کو لانا غیر مناسب ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...