خیبر پختونخوا پولیس کو سیاسی نمائندوں کے ساتھ جلسوں میں شرکت نہ کرنے کا حکم

پشاور میں اہم فیصلہ

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں پر جلسے جلوسوں میں سیاسی نمائندوں کے ساتھ بطور سیکیورٹی اہلکار شرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے حساس معلومات لیک ہونے پر 5 افراد گرفتار

چیف سیکرٹری کا حکم

ایکسپریس نیوز کے مطابق، چیف سیکرٹری کے پی نے ملازمین کو سرکاری وسائل استعمال نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ سرکاری ملازمین کو قانون اور آئین کے مطابق فرائض کی انجام دہی کی بھی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں سکول جاتے ہوئے خاتون ٹیچر قتل

عوام کی حفاظت کی اہمیت

چیف سیکرٹری کے پی نے آئی جی خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبائی اداروں اور انتظامیہ سربراہان کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ عوام کو بلا خوف و خطر تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ ہم قانون اور آئین کے تحت قوم کے خادم ہیں، ہمیں قانون اور آئین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر کرامت مستعفی ہو گئے،صدر غلام اسحاق خان بیوروکریسی کے امام تھے انہوں نے پیپلزپارٹی اور اُس کے لیڈروں کو رگید دیا مگر اُن کے ساتھ کیا ہوا؟

غیر جانبداری کی ضرورت

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین سیاسی ہمدردی سے بالاتر ہوکر غیر جانب داری سے فرائض ادا کریں۔ سیاسی دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ ہمارا الائنس ریاست اور آئین کے ساتھ ہے کسی سیاسی جماعت سے نہیں۔

سرکاری وسائل کی ذمہ داری

سرکاری وسائل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت نہ کیا جائے۔ بطور پبلک سرونٹ آئین، قانون اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کےلئے اقدامات کریں۔

Categories: سیاست

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...