جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شرمناک جرم میں ملوث غیر ملکی خاتون گرفتار

انسداد منشیات کی بڑی کارروائی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد منشیات فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی خاتون سے 1 کلو396 گرام کوکین برآمد کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر کو حکومت وہی کرےگی جو دہشت گردوں کیخلاف کیا جاتا ہے: عظمیٰ بخاری
تفصیلات
ترجمان اے این ایف کے مطابق، کراچی ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے کارروائی کے دوران برازیلین خاتون سے 1 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1 کلو 396 گرام کوکین برآمد کی۔ ملزمہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے برازیل سے کراچی پہنچی تھی، اور تلاشی کے دوران خاتون کے انڈرگارمنٹس سے کوکین برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں واقع آر ڈی ایف سی بلڈنگ میں آتشزدگی، ایف بی آر کاریکارڈزو دیگر اثاثہ جات محفوظ ، کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد عارضی طور پر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی عمارت میں منتقل
منشیات کی چھپائی کا طریقہ
ملزمہ نے منشیات کو مائع حالت میں پلاسٹک شاپرز میں ڈال کر انڈرگارمنٹس میں چھپایا ہوا تھا۔
قانونی کارروائی
ملزمہ کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔