ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
حالات میں ابھی خاطر خواہ تبدیلی کا امکان نہیں ہے، فی الحال جیسے تیسے وقت گزر رہا ہے، گزار لیں اور کوشش کریں کہ اندرون خانہ معاملات سے خود کو دور رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کس عمر کی کتنی افغان خواتین کہاں رہتی ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں، وہ آج شام تک ان شاءاللہ اس سے نکلنے اور نئے کام کی تیاری کر سکیں گے۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بہت اچھا رہے گا، توجہ رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپلومیٹک انکلیو میں سفارتکاروں کی سہولت کیلئے قائم خدمت مرکز کا افتتاح
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
ایک بڑی پریشانی ان شاءاللہ ختم ہو سکے گی، جو لوگ پہلے سے دور تھے، وہ دوبارہ قریب آنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ آج فی الحال فاصلے ہی رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی بڑی کاوش، پاکستان سعودی عرب کو کرکٹ سکھائے گا
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
جن افراد نے ماضی میں سخت مالی مشکلات دیکھی ہیں، ان کے لیے آج کا دن خوشخبری لائے گا اور اب دن بدن بہتری کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی بمباری میں 2 ننھی بچیوں سمیت 32 افراد شہید
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
ایک اہم کام میں بہتری کی امید ہے۔ آپ جن لوگوں سے ناراض تھے، اب ان کے ساتھ صلح کے امکانات پیدا ہوں گے، اور ایک طرف سے پیسہ ہاتھ میں آنے کی امید بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ میں صدر کے اوصاف نہیں: بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
آپ کی ایک بڑی خواہش اب جلد پوری ہونے کو ہے، رشتے وغیرہ کے معاملے میں جاری بندش کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ اب اولاد کے حوالے سے بھی خوشخبری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
آپ کو جن معاملات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، وہ عارضی ہیں ان شاءاللہ اب جلد دور ہو جائیں گی۔ مگر نظر بد کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس لئے زبان بندی رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی نے شوبز چھوڑنے سے متعلق بیان کی وضاحت پیش کردی
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
جو لوگ بیماری یا بندش سے پریشان ہیں، وہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے، البتہ خاندانی رشتے خراب ہو رہے ہیں، آپ کو ان سے خود کو دور رکھنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سیز فائر پر بھارتی وزیر خارجہ کا بیان بھی آگیا
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
بیماری والا خانہ بند ہو گیا ہے۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں، اب تیزی سے ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے۔ البتہ آج کل غصہ زیادہ آتا ہے اور کسی پرانے مسئلے نے بھی ٹینشن دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج درخواستوں کی وصولی،نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کھلے رکھنے کا فیصلہ
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
جن لوگوں کو مالی طور پر شدید پریشانی رہی ہے، وہ اب ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ بیماری سے نجات ملے گی اور اولاد کے حوالے سے اب اچھی خبریں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
آپ کو اپنوں کی جانب سے کسی بات کا دکھ ہے۔ آپ جس بھی معاملے کو لے کر پریشان ہیں، اب اس کا کوئی حل نہیں۔ برداشت کرنا ہے اور خود کو ان سے دور بھی کرنا ہوگا۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
حالات تیزی سے بدلنے لگے ہیں۔ آپ کو ان پر گہری نظر رکھنے کی سخت ضرورت ہے، اور امید ہے کہ اس میں آپ کے لیے کچھ نہ کچھ تو ہوگا، اس لیے موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔