راولپنڈی میں میٹرو بس سروس 4 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی میں میٹرو بس سروس کی بندش
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں میٹرو بس سروس 4 روز کیلئے بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پی ٹی آئی دور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے 310 گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری کا انکشاف
بندش کی تاریخیں
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق میٹرو بس انتظامیہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں میٹروبس سروس 28 نومبر سے یکم دسمبر تک بند کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی
بندش کی جگہ
راولپنڈی میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صدر سٹیشن تا فیض آباد اسٹیشن تک بند کی جائے گی، ٹریک کی بحالی کے باعث میٹروبس سروس بند کی جا رہی ہے۔
متبادل سروس
میٹروبس سروس فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ تک معمول کے مطابق چلے گی۔ 2 دسمبر سے میٹروبس سروس مکمل بحال کردی جائے گی۔