وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے واثق قیوم، راجہ خرم نواز اور فیصل جاوید سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور ان کے ضمانتی مچلکے بھی منسوخ کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: آئین میں ترمیم وسیع مشاورت سے ہونی چاہئے: حافظ نعیم الرحمان

تحریری حکم نامہ

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن توڑ پھوڑ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس کو دیگر ملزمان سے الگ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی یاد میں نوحہ

مفصل فیصلے کی تفصیلات

فیصلے میں کہا گیا کہ دوران سماعت ملزمان راجہ راشد حفیظ، واثق قیوم، راجہ خرم نواز، فیصل جاوید، عمر تنویر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ تمام غیر حاضر ملزمان کے وکلا سردار مصروف، مرتضی طوری، زاہد بشیر ڈار نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔

حاضری معافی کی درخواست کا فیصلہ

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ تمام غیر حاضر ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے اور ان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کیے جاتے ہیں۔ بعدازاں کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...