وی پی این پر پابندی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ کا وی پی این پر پابندی کا نوٹس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وی پی این پر پابندی کے خلاف درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی دفعہ بھاپ کے انجن اور گاڑی کو دیکھا، خوفزدہ ہو گیا کانوں میں انگلیاں ٹھونس کر بھاگ کھڑا ہوا، کافی دور جا کر شتر مرغ کی طرح سر جھکا کر ریت پر بیٹھ گیا
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وی پی این پر پابندی کے وزارت داخلہ کے احکامات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ یہ سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وفاقی حکومت کے وی پی این پر پابندی کے فیصلے کا براہ راست متاثرہ شہری ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
درخواست اور استدعا
درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزارت داخلہ کا 15 نومبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور اس نوٹیفکیشن کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔
عدالت کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔








