توشہ خانہ 2 کیس، عمران خان کی رہائی کا حکمنامہ جاری

عمران خان کی رہائی کا حکمنامہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان کی رہائی کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا لیکن بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی کیونکہ انہیں ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ سیل کو تھانہ ڈکلیئر کرتے ہوئے پولیس اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

سپیشل جج کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان کی رہائی کا حکمنامہ جاری کیا۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی ہے، اگر عمران خان کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہائی دی جائے۔ عمران خان کے 10 لاکھ روپے کے مچلکے طارق نون اور راجا غلام سجاد نے دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف: بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، 17 ملزمان گرفتار

تازہ ترین صورتحال

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا، تاہم گزشتہ شب عمران خان کی راولپنڈی میں پی ٹی آئی احتجاج پر درج مقدمے میں گرفتار ی ڈال دی گئی ہے۔

سیل میں پولیس کی تعیناتی

عمران خان کے جیل میں سیل کو تھانہ ڈکلیئر کرتے ہوئے پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ عدالت نے عمران خان کا ریمانڈ بھی منظور کر لیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...