تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی کے بیان کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا

بشریٰ بی بی کا بیان اور مشیر اطلاعات کی وضاحت
پشاور (ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب سے متعلق اپنا نقطہ نظر پیش کیا، انہیں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی میں پھل دار اور دیسی درخت لگانے کا فیصلہ
مشیر اطلاعات کا بیان
آج نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی خود وضاحت کریں گی کہ یہ ان کا ذاتی بیان ہے یا پارٹی کا مؤقف ہے، بشریٰ بی بی کے پاس پارٹی کا کوئی تنظیمی عہدہ اور کوئی تنظیمی ذمے داری نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا شوگر ملوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
پارٹی کا مؤقف
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی کا مؤقف تو پارٹی کا چیئرمین یا سیکریٹری جنرل ہی بیان کرے گا، بشریٰ بی بی نے سعودی عرب سے متعلق صرف اپنا نقطہ نظر پیش کیا، انہیں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، ان کا اپنا نکتہ نظریہ ہے، اس کے ساتھ پارٹی کا تعلق جوڑنا بے بنیاد ہے، ملک میں ہر شخص اپنے رائے کا اظہار کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کمانڈر ایئر فورس زمبابوے ایئر مارشل جان جیکب نزویدے کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات
عمران خان اور سعودی عرب معاملہ
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سعودی عرب نے سزا دلوائی یا حکومت سے ہٹایا اس پر پارٹی نے آج تک بیان نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو لیک ہونے کے بعد کنول شو زب کا رد عمل بھی سامنے آگیا
بشریٰ بی بی کا بڑا دعویٰ
یاد رہے کہ گزشتہ روز بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب سے متعلق بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے، واپسی پر جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ باجوہ کو کہا گیا یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں، کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں، اس کے بعد سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہید بی بی کا وژن مشعل راہ، رہنمائی لیکر جمہوریت مضبوط کریں گے: صدر زرداری
احتجاج کی تاریخ کا اعلان
اس کے ساتھ ہی بشری بی بی نے واضح کیا تھا کہ 24 نومبر کے احتجاج کی تاریخ تبدیل نہیں ہوگی۔
سابق آرمی چیف کی تردید
جس کے بعد سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بشریٰ بی بی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے سعودی عرب سے واپسی پر کوئی فون کالز نہیں آئیں، بشریٰ بی بی غلط کہہ رہی ہیں، ان کے پاس کوئی کالز نہیں آئیں۔