بھارتی نیوی کی آبدوز مچھیروں کی کشتی سے ٹکرا گئی، 2 ماہی گیر لاپتہ
بھارتی نیوی کی آبدوز کا حادثہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی نیوی کی آبدوز گووا کے ساحل کے قریب موجود مچھیروں کی کشتی سے ٹکرا گئی جس پر 13 افراد سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 2021ء سے اب تک دراندازی کے کتنے واقعات ہوئے، پاکستان میں کتنی شہادتیں ہوئیں؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تفصیلی جائزہ شیئر کر دیا
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن
بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق بھارتی نیوی نے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے، جس میں چھ بحری جہاز اور ایئرکرافٹ تعینات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کہو تو لوٹ جاتے ہیں!۔۔۔
نجات کی تفصیلات
اب تک کشتی کے 11 عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، تاہم 2 ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور یہ ممبئی کے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (MRCC) کے ساتھ کوآرڈینیشن میں کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: حکومتی اصلاحات کی بدولت نیب کی کارکردگی میں واضح بہتری، ہزاروں ارب روپے بازیاب کروالیے
امدادی کارروائیاں
اس کے علاوہ کوسٹ گارڈ سمیت اضافی وسائل بھی علاقے میں بھیج دیے گئے ہیں تاکہ امدادی کارروائیوں کو تیز کیا جا سکے۔
حادثے کی جگہ
بھارتی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ گووا کے ساحل سے تقریباً 70 ناٹیکل میل دور پیش آیا، جہاں ماہی گیری کشتی ایک اسکارپین کلاس آبدوز سے ٹکرا گئی۔








