مسرت جمشید چیمہ کی موبائل فون سپرداری کی درخواست منظور
انسداد دہشتگردی عدالت کی فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسدادد دہشتگردی عدالت نے 5اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج پر درج مقدمے میں مسرت جمشید چیمہ کی موبائل فون سپرداری کی درخواست منظورکرلی۔
یہ بھی پڑھیں: شاید مستقبل میں اپنا چہرہ اے آئی کو بیچ دوں: احد رضا میر
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں 5اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے کہاکہ دوران گرفتاری پولیس نے میرا موبائل فون قبضہ میں لیا تھا، مقدمے میں ضمانت منظور ہو چکی ہے، موبائل فون سپرداری پر دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کا زور، لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت
پراسیکیوشن کا موقف
پراسیکیوشن نے موبائل فون سپرداری کی درخواست پر جواب داخل کرایا، جس میں کہا گیا کہ ملزمہ کا موبائل فون کیس پراپرٹی اور مقدمہ کی اہم ترین شہادت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئین کی پاسداری کے لیے دو طریقہ کار ہیں، یا استعفیٰ دیا جائے، یا سسٹم میں رہ کر کوشش کی جائے، سینیٹر علی ظفر
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی موبائل فون سپرداری کی درخواست منظور کر لی اور 2 لاکھ کے سپرداری مچلکے داخل کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کہا کہ موبائل فون مقدمے کی پراپرٹی ہے، ملزمہ موبائل فون کی حفاظت کرے۔
الزامات کی نوعیت
یاد رہے کہ مسرت جمشید چیمہ اور دیگر پر 5اکتوبر کو پولیس پر تشدد اور پتھراؤ کا الزام ہے۔








