توشہ خانہ ٹو کیس : بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اہم پیش رفت: توشہ خانہ ٹو کیس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں ہوگئیں لٹ
ایف آئی اے کی درخواست
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کرنے کے واقعات میں اضافہ
درخواست میں الزام
درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی، مگر بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہی ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بشری بی بی کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن: بل گیٹس کا کملا ہیرس کی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر کا عطیہ
ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
عدالت نے مسلسل عدم حاضری کی بنا پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی 8 سماعتوں میں سے مسلسل غیر حاضر رہیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت
علاوہ ازیں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست ضمانت منظور کی۔ بانی پی ٹی آئی کو 100 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی۔