آئندہ 30 دنوں میں لیپ ٹاپ سکیم کے اجراء کی ڈیڈ لائن،کتنے لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے ؟ جانیے.

اجلاس کی تفصیلات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت لیپ ٹاپ سکیم کے اجراء کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر تعلیم نے لیپ ٹاپ سکیم کے آغاز کیلئے محکمہ کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے آئندہ 30 دنوں میں اس کے اجراء کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے دفاعی بجٹ میں اضافے کا معاملہ، آئی ایم ایف نے کیا کہا؟ بڑی خبر آ گئی

کمیٹی کی تشکیل

وزیر تعلیم نے لیپ ٹاپ کی خریداری، کوالٹی ایشورنس اور انسپکشن کیلئے آئی ٹی یو اور پی آئی ٹی بی کے افسران پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکی منصوبے کی نقل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی لیکن ہاتھ کچھ نہ آیا، اقتصادی اور سیاسی نقصان

لیپ ٹاپ کے معیار پر گفتگو

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی باڈی اچھی کوالٹی، ترجیحاً سٹیل کی ہونی چاہیے، جبکہ اس کا بیگ بھی بہتر کوالٹی کا بنوایا جائے۔ انہوں نے لیپ ٹاپ کی تقسیم کا مؤثر لائحہ عمل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ تعلیمی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے طلباء کو جدید ترین لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیہ میں مسافر بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق

اقلیتی طلباء کا شامل ہونا

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اقلیتی طلباء کو بھی لیپ ٹاپ سکیم میں خاص طور پر شامل کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 90 دنوں میں 40 ہزار لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں ایک ماہ میں 5 ہزار لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 3 ماہ کے دوران باقی 35 ہزار لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔

خصوصی طلباء کو فراہم کردہ لیپ ٹاپ

آخر میں، وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میٹرک اور ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈر طلباء کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...