وزیر اعظم کا بنوں میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیر اعظم شہباز شریف کا خراجِ تحسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاشتکاروں کے لیے 110 ارب روپے کا مجموعی پیکج، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت گندم پالیسی کا اجلاس، اہم فیصلے اور منظوری
آپریشن کی تفصیلات
"جنگ" کے مطابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور 2 کو زخمی کر کے گرفتار کیا گیا۔
دہشت گردی کے خلاف عزم
انسانیت کے ان دشمنوں کے مذموم عزائم کو اس طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحرک ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔