بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی شرکت

افتتاحی تقریب کا انعقاد
لاہور(ہما افضل) چوتھے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں اور کزن قاسم نیازی اس وقت کہاں ہیں؟ خبر آ گئی
مہمانوں کی شرکت
افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل پنجاب نے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی اور پنجاب حکومت کی جانب سے 20 ملین روپے کا چیک بلائنڈ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ کو پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا افتتاح کیا، ماہرین کی ہنگامی بھرتی کا حکم
صوبائی وزیر کا خطاب
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مہمان ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کھیل محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں اور زندہ دلانِ لاہور بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ پر بی جے پی رہنما بوکھلاہٹ کا شکار، عام اینٹینا کو خفیہ ڈیوائس سمجھ بیٹھے، کشمیریوں پر الزام بھی تھوپ دیا
بھارتی ٹیم کی عدم شرکت پر افسوس
انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلے کبڈی میچ اور اب بلائنڈ ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کی، جو افسوسناک ہے۔
ورلڈ کپ کا باضابطہ آغاز
تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر کھیل پنجاب نے کرکٹ کھیل کر ورلڈ کپ کا باضابطہ افتتاح کیا اور تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔