بشریٰ بی بی کے بیان پر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کا ردعمل

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی
جنرل قمر جاوید باجوہ کا جواب
جیو نیوز سے گفتگو میں سابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا غیر ذمہ دارانہ بیان سراسر بے بنیاد ہے۔ قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیاسی مفادات کے لیے بے بنیاد الزامات لگا کر قومی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔
سعودی عرب کی حمایت
جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن ہے، ہر دور میں پاکستان کی بھر پور مدد کی، سعودی عرب نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت کا بھی بہت خیال رکھا اور مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔