شہباز شریف نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کو ملک دشمنی قرار دیدیا
وزیراعظم کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کو پاکستان دشمنی قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رواں برس قتل، اغواء اور خودکشی کے کتنے واقعات رپورٹ ہوئے ۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو سعودی عرب سے متعلق بیان دیا گیا وہ پاکستان دشمنی ہے۔ اس فطرت کے لوگوں کو اندازہ نہیں کہ ان کے بیان سے پاکستان کو کتنا نقصان ہو سکتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کی مدد کی ہے اور کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا، غیر مشروط طور پر پاکستان کی مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں ہلکے میں مت لینا، آئی پی ایل کھیلنے آئے تو ماریں گے: بنگلہ دیشی کرکٹرز بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے نشانے پر، شاہ رخ خان کو بھی دھمکیاں
سعودی عرب کی مدد اور اہمیت
وزیر اعظم نے کہا کہ ایٹمی دھماکا ہوا تو شاہ عبداللّٰہ نے نواز شریف کا ہاتھ تھام کر کہا کہ "پاکستان ہمارا سگا بھائی ہے"۔ آئی ایم ایف میں بھی ہمیں سعودی عرب نے ہی بیل آؤٹ کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ لوگ معاشرے میں ایسا زہر گھول رہے ہیں جس کے نقصان کا اندازہ نہیں ہے۔ جو ہاتھ پاک سعودی تعلقات میں رکاوٹ بنے گا، اس ہاتھ کو توڑ دیں گے۔
قومی مفادات کی حفاظت
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ کیسا مذموم سیاسی مفاد ہے جس کیلئے قومی مفاد کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے؟ کسی کو پاکستان کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔








