معروف سعودی سکالر نے مسلمانوں کیلئے غیر مسلم ملک کی شہریت لینا حرام قرار دے دیا
عاصم الحکیم کا فتویٰ
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سعودی عالم دین عاصم الحکیم نے مسلمانوں کے لیے غیر مسلم ملک کی شہریت لینا حرام قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور: آخر کہاں گئے؟ وزیراعلیٰ کے پی نے خود سچائی بیان کردی
سوشل میڈیا پر سوال و جواب
سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی شہری نے عاصم الحکیم سے سوال کیا کہ کیا وہ پاکستان کو چھوڑ کر کینیڈین شہریت حاصل کرسکتے ہیں؟
فتویٰ کی وضاحت
عاصم الحکیم کا جواب تھا کہ پاکستان ایک مسلم ملک ہے۔ ان کے مطابق کسی مسلمان کے لیے مسلم ملک کی شہریت چھوڑنا اور کافر ملک سے وفاداری کا حلف اٹھانا حرام ہے۔