پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ سکیم، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی، چشتیاں میں 666 پلاٹ دے کر آغاز کیا جائے گا

وزیر اعلیٰ کی نئی پلاٹ سکیم کی منظوری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں 3مرلہ پلاٹ سکیم کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ اس سکیم کے تحت چشتیاں میں 3مرلہ سکیم کے ذریعے 666پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا معروف پنجاب شاعر تجمل کلیم کے انتقال پر اظہار افسوس

اپنے گھر پراجیکٹ کے تحت امداد

وزیر اعلیٰ نے اپنے گھر پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے پہلے 5 گھروں میں فرنیچر اور دیگر سامان کا تحفہ پیش کرنے کی بھی منظوری دی۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اپنے گھر پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 39 سال کی عمر میں کرسٹیانو رونالڈو کا شاندار ‘فلیش بیک’ گول: مداحوں کی نظر 1000 ویں گول پر

قرض کی ادائیگی کی تفصیلات

پنجاب میں اپنے گھر پراجیکٹ کے تحت 927 درخواست دہندگان نے قرض کی پہلی قسط کی ادائیگی مکمل کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دوسری قسط کی ادائیگی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس پروگرام کے تحت 800 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان کیلئے مسائل بڑھ گئے، ایک اور پریشان کن خبر

درخواستیں اور تصدیق کا عمل

50 ہزار درخواست دہندگان کا ڈیٹا تصدیق کے لیے اخوت کو منتقل کیا گیا، جن میں 38 ہزار کی تصدیق مکمل کر لی گئی ہے۔ اپنے گھر پراجیکٹ کے تحت 20,900 درخواست دہندگان نے مطلوبہ دستاویزات جمع کروائی ہیں، اور 8,424 کے کاغذات کی مکمل جانچ پڑتال کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجند پر پانی کے بہاؤ میں کمی، سندھ نے بیراجوں پر پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

پروجیکٹ کے اہداف

اپنے گھر پراجیکٹ کے پورٹل پر رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 6 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، اور پورٹل پر گھروں کے لیے 3 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جون 2025 تک 47 ہزار گھر اور اگلے دسمبر تک 1 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کا عزم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے گھر پراجیکٹ کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ ہر عام آدمی کا خواب ہے، جسے پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ صرف نعروں اور دعوؤں پر یقین نہیں رکھتے، بلکہ اپنی چھت مہیا کرنے کے وعدے کو ضرور نبھائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...