ہانیہ عامر سے تعلق کی افواہوں پر بادشاہ نے خاموشی توڑ دی

بھارتی گلوکار بادشاہ کی ہانیہ عامر سے دوستی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی گلوکار بادشاہ نے ہانیہ عامر سے اپنے تعلقات کے بارے میں میڈیا میں پھیلنے والی افواہوں پر اپنا ردعمل دیا اور ان کی تردید کی۔
یہ بھی پڑھیں: Peshawar High Court Returns Petition to Remove KP Chief Minister with Objections
دوستی کی وضاحت
بادشاہ نے کہا کہ ہانیہ عامر میری ایک بہت ہی اچھی دوست ہے، جس کے ساتھ میرا تعلق بہت اچھا ہے۔ ہم جب بھی ملتے ہیں بہت زیادہ ہنسی مذاق کرتے ہیں۔
افواہوں کی حقیقت
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بس اتنا ہی ہے، وہ اپنی اور میں اپنی زندگی میں خوش ہوں۔ ہمارے تعلق کی اکثر لوگ غلط تشریح کرتے ہیں اور وہی دیکھتے ہیں، جس پر یقین کرنا چاہتے ہیں۔