حکومت نے ہمارا احتجاج کامیاب بنا دیا ہے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، انہوں نے ملک بند کر کے ہمارا احتجاج پہلے ہی کامیاب بنادیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ میں مزید 10 ارکان کو شامل کئے جانے کا امکان، نام بھی سامنے آگئے
حکومت کی بوکھلاہٹ
اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹروے اور شاہراہیں بند کردیں، پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ، ہوٹلوں اور لاری اڈوں کی بندش ثبوت ہے کہ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیکھ رہا: سینیٹر فیصل واوڈا
احتجاج کی تیاری
انہوں نے کہا کہ ہم ابھی 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے مراحل میں ہیں، حکومت نے ملک بند کرکے ہمارا احتجاج خود ہی کامیاب بنادیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، حکومت ملک بند کرکے عوام کو تکلیف دے رہی ہے۔
پی ٹی آئی کی طاقت
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک کال سے حکومت کے اوسان خطاہوگئے ہیں، جیل میں قید ایک شخص نے احتجاج سے قبل ہی حکمرانوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے۔