عمران خان نے بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کے بعد اہلیہ کو کیا کہا؟ تہلکہ خیز انکشاف
عمران خان کا بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پی ٹی آئی قیادت کی تشویش پر اہلیہ بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم بی ایل اے کے دہشتگرد طلعت عزیز نے ہتھیار ڈال دیے، سنسنی خیز انکشافات
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی تشویش
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی اکثریت نے خود کو بشریٰ بی بی کے بیان سے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں تشویش پائی جاتی ہے اور بشریٰ بی بی کو کسی بھی معاملے سے پہلے پارٹی سے مشاورت کا کہا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ 24 نومبر احتجاج میں بشریٰ بی بی شامل ہوں گی مگر ان کا کردار مرکزی نوعیت کا نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج: عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج
بشریٰ بی بی کی کوششیں اور پارٹی کی ردعمل
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو پیغام پہنچانے کی کوشش کی لیکن مشعال یوسفزئی کو آج اڈیالہ میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ پارٹی قیادت کی تشویش پر بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری: پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں ملک مخالف جراثیم کی موجودگی
ویڈیو پیغام کی نوعیت اور تبصرے
ذرائع نے بتایاکہ پارٹی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ ویڈیو پیغام ایڈیٹ کرکے اپلوڈ ہوا، لیکن اتنی بڑی غلطی کیسے نظرانداز ہوئی؟ ویڈیو ایڈیٹ کرنے کے بعد بھی جاری کردہ بیان کی ٹائمنگ درست نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کا ‘براہمنوں کا شہر’ جو اپنی نیلی شناخت کھو رہا ہے
بشریٰ بی بی کا ویڈیو بیان
خیال رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو باجوہ (سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ) کو کالز آنا شروع ہوگئیں۔ باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔
بشریٰ بی بی کی تنقید
بشریٰ بی بی کے مطابق باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لے کر آئے ہیں، کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔ تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔