متحدہ عرب امارات کے باولر نے ایسی گیند کروا دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا
حضرت بلال کی متنازع نوبال
ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے فاسٹ بولر حضرت بلال کی متنازع نوبال پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب نے برائن لارا کا 31سالہ ریکارڈ توڑ دیا
ٹی10 لیگ میں نوبال کا واقعہ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ابوظہبی میں جاری ٹی10 لیگ میں یو اے ای کے مقامی بالر حضرت بلال نے سامپ آرمی کی جانب سے نیویارک اسٹرائیکر کے خلاف نو بال کی، جس نے 2010 میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث محمد عامر کی یاد کو تازہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: تشدد کے الزام کے بعد نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کا بیان سامنے آگیا
نوبال پر سوشل میڈیا کا ردعمل
فرنٹ فٹ کریز سے کافی آگے کی جانے والی نو بال پر کمنیٹیر بھی حیران رہ گئے۔ اس نوبال کے نتیجے میں ملنے والی فری ہٹ پر چھکا بھی لگا۔ بلال کی اس نوبال کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اسے محمد عامر سے بڑی نوبال قرار دے کر مختلف شکوک کا اظہار کرکے تبصرہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، انکی صحت کو لیکر سنسنی پھیلائی جارہی ہے: علیمہ خان
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
فاسٹ بولر کی جانب سے ہوئی نوبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
حضرت بلال کی کرکٹ کیریئر
متحدہ عرب امارات کے فاسٹ بولر حضرت بلال 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیل چکے ہیں۔








