کراچی ایئر پورٹ پر سعودی عرب جانے کی کوشش میں خاتون گرفتار، یہ کون تھی ؟ پتا چل گیا
کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی
کراچی (ویب ڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا انعقاد کامیاب رہا، چینی سفیر
خاتون کی شناخت اور گرفتاری
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر خاتون کی شناخت گل شانہ کے نام سے ہوئی جس کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمہ فلائٹ نمبر XY313 کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سیشن کورٹ لاہور نے ملزم یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت خارج کردی
گداگری کا اعتراف
گرفتار ملزمہ عمرہ ادا کرنے کی بنیادی طریقہ کار سے مکمل طور پر ناواقف تھی جبکہ ملزمہ نے سعودی عرب میں گداگری میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرائیں اور 1000 روپے فوری پائیں، پنجاب حکومت کا معاہدہ طے
تفتیش کے نتائج
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ روزانہ کی بنیاد پر 100 سعودی ریال بھیک مانگ کر اکھٹا کرتی تھی۔ مزید یہ کہ ملزمہ نے بتایا کہ اس کے دیگر رشتے دار بھی سعودی عرب میں گداگری میں ملوث ہیں جبکہ ملزمہ کا خاوند بھی گداگری میں ملوث ہے جس کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
قانونی کارروائی
گرفتار مسافر خاتون کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔








