محسن نقوی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے درمیان رابطہ، کیا بات ہوئی؟ جانئے

دھرنے کی اجازت پر گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کرکے انہیں دھرنے یا ریلی کی اجازت نہ دینے سے آگاہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اخبار کی 30 برس بعد ٹرمپ یا کملا کی توثیق سے معذرت، ایڈیٹر مستعفیٰ
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں ان کے ساتھ موجودہ صورت حال پر گفتگو کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکار احد رضا میر لندن میں کس لڑکی کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں؟ تصاویر نے ہنگامہ برپا کر دیا
محسن نقوی کا پیغام
محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔ کسی جلوس، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: اظہر علی پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ مقرر
بیلاروس کے وفد کی آمد
وفاقی وزیرداخلہ نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے صدر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے 80 رکنی وفد کی 24 سے 27 نومبر کی مصروفیات و تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا وفد 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے جب کہ صدر بیلاروس 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔
بیرسٹر گوہر کی رائے
بیرسٹر گوہر نے وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ وہ اس حوالے سے پارٹی میں مشاورت کے بعد حتمی رائے سے آگاہ کریں گے۔