رواں سال پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی
درآمدات کا حال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان طے
سعودی عرب سے درآمدات کی کمی
رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں10فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ ایران سے درآمدات میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اکتوبر میں سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں69 فیصدکی بڑی کمی ہوئی۔ جولائی تااکتوبر 2024 میں سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایران سے درآمدات میں اضافہ
جولائی تااکتوبر2024 میں ایران سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہوا، اکتوبر2024 میں ایران سے سالانہ بنیادپر درآمدات میں 10فیصدکا اضافہ ہوا۔