حکومت سے مذاکرات کا آغاز کب ہو گا؟ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان آ گیا

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت سے مذاکرات کا آغاز کب ہو گا؟ اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بیان سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: فور کے چورنگی پر واقع ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی
مذاکرات کی شرائط
’جیو نیوز‘ سے بات چیت میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا جو حکم ملا ہے، اس پر ہر صورت میں عمل کروں گا۔ میرا اختیار بانیٔ پی ٹی آئی کے پاس ہے، جو وہ کہیں گے کروں گا۔ حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے حکومت سے مذاکرات کے معاملے پر حیران کن بیان جاری کر دیا
احتجاج کی حکمت عملی
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گزشتہ احتجاج میں بھی راستے بند ہونے کے باوجود اسلام آباد پہنچے تھے۔ میں اور پی ٹی آئی کارکن ہر صورت میں ڈی چوک پر پہنچیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی اور دیگر قیدیوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں رہیں گے۔
حکومت پر الزامات
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت ملک کو بلاک کر کے عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹر وے اور شاہراہیں بند کر دی ہیں، ہمارا احتجاج پرامن ہے۔