حکومت سے مذاکرات کا آغاز کب ہو گا؟ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان آ گیا
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت سے مذاکرات کا آغاز کب ہو گا؟ اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بیان سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: والدین و اساتذہ کا احترام اور عزت میں ہی کامیابی اور فلاح ہے: قونصل جنرل پاکستان خالد مجی
مذاکرات کی شرائط
’جیو نیوز‘ سے بات چیت میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا جو حکم ملا ہے، اس پر ہر صورت میں عمل کروں گا۔ میرا اختیار بانیٔ پی ٹی آئی کے پاس ہے، جو وہ کہیں گے کروں گا۔ حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سال کا پہلا روز، سونے کی قیمت 2400 روپے مزید گر گئی
احتجاج کی حکمت عملی
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گزشتہ احتجاج میں بھی راستے بند ہونے کے باوجود اسلام آباد پہنچے تھے۔ میں اور پی ٹی آئی کارکن ہر صورت میں ڈی چوک پر پہنچیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی اور دیگر قیدیوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں رہیں گے۔
حکومت پر الزامات
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت ملک کو بلاک کر کے عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹر وے اور شاہراہیں بند کر دی ہیں، ہمارا احتجاج پرامن ہے۔








