وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شر پسند عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کا حکم دیدیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ہنگامی اجلاس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شر پسند عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف کا اعلان
ملتان ڈویژن کی امن و امان کی صورتحال
وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ملتان ڈویژن میں امن و امان، عوامی اور انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کو ملتان ڈویژن میں ستھرا پنجاب کیمپین پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں کی لاشیں صرف سوشل میڈیا پر موجود ہیں، عطا تارڑ کا بیان
ستھرا پنجاب کیمپین کی پیشرفت
ملتان ڈویژن کی 14 تحصیلوں میں صفائی کے انتظامات کی آؤٹ سورسنگ مکمل کر لی گئی اور 6 تحصیلوں میں پراسیس جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب کے لئے بہتر کارکردگی پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور نابینا افراد کے درمیان معاملات طے پا گئے
صفائی کے انتظامات کی نگرانی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر حکام کو دیہات میں جا کر صفائی کے انتظامات چیک کرنے اور کتے کے کاٹنے کے واقعات پر مکمل قابو پانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ کو آر پی او نے ملتان ڈویژن میں امن امان کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیہی علاقوں کے عوام کیلئے کوالیفائیڈ ڈاکٹر ملتا نہیں, ہم شہروں میں کچھ نہیں کرتے مگر دیہات کے جعلی ڈاکٹروں کے چالان پر چالان کر دیتے ہیں.
بچوں کے تحفظ کے اقدامات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بچوں کو کتے کے کاٹنے سے بچاؤ کے لیے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ڈینگی اور اینٹی سموگ کی صورتحال
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان میں ماضی کے برعکس ڈینگی کیس میں واضح کمی ہوئی ہے۔ ملتان میں اینٹی سموگ کیمپین کے دوران خلاف ورزیوں پر 44 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور اینٹی سموگ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر اینٹوں کے 229 بھٹے مسمار کیے گئے۔