وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اجلاس کی تفصیلات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) - وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ کے لیے جانور خریدنے والے بیوپاری راستے میں لوٹ گئے
شرکت کرنے والے رہنماؤں کی فہرست
نجی ٹی وی "جیونیوز" کے مطابق، پی ٹی آئی کے اس اجلاس میں سابق صدر عارف علوی، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم، وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، بیرسٹر سیف اور دیگر قائدین شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: دینی مدارس کے معاملے پر حکومت کیا چاہتی ہے۔۔۔؟ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے بتا دیا
احتجاج کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر صورت اسلام آباد جائیں گے۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو کارکنوں کا خیال رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ: یورپی وزرائے خارجہ کا تہران کیساتھ جوہری مذاکرات کا فیصلہ
احتجاج کی تیاری
اس حوالے سے، وزیراعلیٰ کے پی کے ترجمان فراز مغل نے کہا کہ احتجاج کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ہر صورت اسلام آباد جائیں گے۔ کنٹینرز ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھی احتجاجی ریلی کے ساتھ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: فنکاروں اور تھیٹر مالکان کی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے تفصیلی ملاقات
ایمرجنسی خدمات
ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز بھی وزیراعلیٰ سکواڈ کے ساتھ ہوں گی۔
احتجاج کی تاریخ
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، جس کے لیے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بھرپور تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔