علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کے احتجاج میں شرکت سے متعلق سوال پر حیران کن جواب دیا
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کا احتجاج
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، جس میں عمران خان کی بہنیں علمہ خان، عظمیٰ خان اور رانی خان بھی شامل ہوں گی۔ تاہم جب علیمہ خان سے بشریٰ بی بی کی موجودگی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ آپ انہی سے پوچھیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشتبہ شخص کو 3 ماہ حراست میں لیا جا سکے گا، انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کا بل اسمبلی میں پیش
علیمہ خان کا اظہار خیال
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، علیمہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "بہنیں میرے ساتھ قافلے کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گی، ہم بھائی کی رہائی کے لیے پارٹی ورکرز کے ساتھ اسلام آباد آئیں گی۔" علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ کیا بشریٰ بی بی بھی احتجاج میں شریک ہوں گی؟ جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ "آپ انہی سے پوچھ لیں، ہم اپنا بتاسکتے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 27 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط
مذاکرات کا راستہ
علیمہ خان نے کہا کہ "ہم بہنیں تو احتجاج میں شریک ہوں گی، امکان ہے بشریٰ بی بی کی شرکت ہو۔" انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے دوران مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فائٹرز پاکستان آسکتے ہیں تو کرکٹرز کو بھی یہاں آنا چاہیے: بابر راجا
احتجاج کا پلان
پی ٹی آئی کی جانب سے دیے گئے پلان کے مطابق، 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ پلان کے مطابق، اسلام آباد پہنچنے میں 2 سے 3 دن لگیں گے۔
مارچ کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق، تمام ورکرز اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، اور 26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہونا ہے۔