کل کہاں سے احتجاج شروع کیا جائے گا ۔۔؟ تحریک انصاف کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے ،کارکنوں کواہم ہدایات جاری

پی ٹی آئی کا احتجاج: اہم فیصلے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کل کہاں سے احتجاج شروع کرے گی؟ تحریک انصاف کی کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت سے 625 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں خارج
احتجاج کا مقام اور وقت
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسلام آباد اور راولپنڈی کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں کل کے احتجاج کے پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ "ایکسپریس نیوز" نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کل 1 بجے زیرو پوائنٹ پل کے اوپر سے احتجاج شروع کرے گی۔ پی ٹی آئی راولپنڈی اور اسلام آباد کی مقامی قیادت زیرو پوائنٹ پل پر کارکنان کے ہمراہ موجود رہے گی۔ جب تک باقی شہروں سے آنے والے قافلے زیروپوائنٹ نہیں پہنچ جاتے، راولپنڈی اور اسلام آباد کے کارکنان زیروپوائنٹ پر ہی موجود رہیں گے۔
رہنما کا بیان
پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق ہم باقی قافلوں کے آنے تک زیروپوائنٹ پر ہی موجود رہیں گے۔ عمران خان کے حکم کے مطابق کل احتجاج کے لیے باہر نکلنا ہے۔ اب صرف بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہی احتجاج ملتوی ہو سکتا ہے۔