جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حق کی حمایت کر دی
جماعت اسلامی کی حمایت
حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے حق کی حمایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: عادل بازئی نے بجٹ میں ووٹ دیا نہ آئینی ترمیم میں، پارٹی پالیسی سے انحراف پر نااہل کیا جائے، وکیل الیکشن کمیشن
مؤقف کا اظہار
"جیو نیوز" کے مطابق، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حیدرآباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے حق کی حمایت اور حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں۔
حکومت کے ہتھکنڈے
پی ٹی آئی کا ملک بند کرنے کا مقصد تو حکومت نے خود ہی پورا کردیا ہے۔








