ویڈیو بیان: بشریٰ بی بی کیخلاف کن شہروں میں اور کتنے مقدمات درج کر لیے گئے؟ جانیے
عمران خان کی اہلیہ پر مقدمات کا سلسلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر درجنوں شہر میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ احتساب عدالت کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دوبارہ فیصلہ کرنے کی ہدایت
نئے مقدمات کی تفصیلات
ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے بعد ملتان، لیہ اور گوجرانوالہ میں بھی مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ملتان میں بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ قطب پور میں شہری عمیر مقصود کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ لیہ میں تھانہ سٹی میں بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ محلہ عید گاہ کے رہائشی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈی جی خان اور گوجرانوالہ میں بھی بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں。
ایف آئی آر اور الزامات
"جیو نیوز" کے مطابق ایف آئی آر کے مطابق بشریٰ بی بی نے سعودی عرب اور سابق جنرل باجوہ پر الزامات عائد کرتے ہوئے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی۔ مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کی شق 29 کے تحت درج کیا گیا۔ یہ مقدمہ بشریٰ بی بی کے حالیہ سعودی حکومت کے حوالے سے بیان پر درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف دفعہ 126 ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔